گپکار لاائنس کے قیام کا بڑامقصد جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی ہے ، محبوبہ مفتی
سرینگر12جنوری : بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلیریشن کا مقصد حقیر انتخابی فائدہ حاصل کرنا نہیں بلکہ یہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے قائم کیاگیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ گپکار الائنس کے بارے میں تمام غیر ضروری قیاس آرائیوں کے درمیان وہ کچھ چیزوں کو واضح کرنا چاہتی ہیںکہ اس اتحاد کا مقصد حقیر انتخابی فائدہ نہیں بلکہ یہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے بڑے مقصد کیلئے قائم کیاگیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات میںبڑی تعداد میں لوگوں کی طرف سے اعتماد ظاہر کرنے کے بعد سے گپکار الائنس کو بدنام کرنے کےلئے دانستہ طورپر بے بنیاد سازشی تھیوریاں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس سے قطع نظر کہ کس نے کتنی نشستیں حاصل کیں ، مقبوضہ علاقے میںبی جے پی اور اس کے حامیوں کا راستہ وکنے کا ہمارا مقصد حاصل ہو گیا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہاکہ گپکار الائنس نے بھارت کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں اور آئندہ چنددنوں میں اس بھارتی پروپیگنڈے میں مزید شدت آنے کی توقع ہے۔
ادھر پی ڈی پی یوتھ ونگ کے صدر وحیدپرا جن کی ہفتہ کے روز این آئی اے کی عدالت نے ضمانت منظور کی تھی کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیاہے۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ وحید پرا بھارت کے خلاف آواز بلند کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
via kms news