مصباح الحق سے قومی ٹیم کو منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا
کراچی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے میچ کے لیے 11 کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق سے اگلی تمام سیریز کے لیے 11 رکنی ٹیم منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب بابر اعظم بااختیار کپتان بن کر ٹیم منتخب کریں گے، ہیڈکوچ کا کردار صرف مشاورت کا ہو گا۔
اس سے قبل مصباح الحق کپتان سے مشورہ کرکے 11 رکنی ٹیم کو حمی شکل دیتے تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے 11 رکنی ٹیم منتخب کرنے کا حتمی اختیار کپتان بابر اعظم کو دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیڈ کوچ مصباح سمیت دیگر کوچز وقار یونس، یونس خان اور دیگر سے مشاورت کر سکیں گے۔