اداکارہ نوال سعید کے بالوں کی خوبصورتی کے پیچھے چھپا راز

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کی پرکشش شخصیت کا اہم حصہ جہاں ان کا سحر میں مبتلا کر دینے والا حسن ہے تو وہیں ان کے خوبصورت گھنے بال بھی کسی طور پیچھے نہیں۔

ایک حالیہ ویب انٹرویو میں جب اداکارہ نوال سے ان کے خوبصورت بالوں کا راز پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں بالوں کی خوبصورتی کے لیے کبھی کبھار دیسی چیزوں کا استعمال کرتی ہوں۔

Nawal Saeed

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بالوں میں کبھی کبھار تیل لگاتی ہوں، اداکارہ کے مطابق والدہ کے کہنے پر بالوں میں ایلویرا جیل اور دہی کا استعمال بھی کرتی ہوں۔

فوٹو:بشکریہ انسٹاگرام

 

اپنے انٹرویو میں اداکارہ نوال کا مزید کہنا تھا کہ پہلے میرے بال اس سے بھی کہیں زیادہ لمبے اور گھنے ہوا کرتے تھے تاہم ڈرامہ شوٹنگ کے دوران زیادہ سے زیادہ بلو ڈرائیر  لگنے کی وجہ میرے بال کم اور خراب ہونے لگے۔

نوال سعید کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے میں اپنے بالوں کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھوں تاکہ یہ خراب اور گرنے سے بچ جائیں۔