ظہیر عباس اور سرفراز نواز کرونا ویکسین لگوانے والوں میں شامل
لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز کرونا ویکسین لگوانے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کا گھر کہلانے والے “لارڈز گراؤنڈ” میں کھلاڑیوں کو کرونا ویکسین لگانے کا کیمپ قائم کیا گیا ہے، جہاں کرکٹرز اور دیگر شخصیات کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں دونوں نے لارڈز میں قائم کرونا ویکسین کیمپ سے ویکسین لگوائی۔
ویکسین لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سرفراز نواز نے کہا کہ ویکیسن لگوانے کے بعد خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں ، ویکیسن کے بعد کسی قسم کی نقاہت محسوس نہیں ہوئی، انہوں نے اپیل کی کہ برطانیہ میں رہائش پزیر ہر پاکستانی کو ویکیسن لگوانی چاہیے۔