مقبوضہ جموںوکشمیر :بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کے لیے مزید مشکلات کا باعث بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات ، جگہ جگہ ناکے، تلاشیاں
سرینگر23جنوری ھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کے لیے مزیدپریشانیوں اور مشکلات کا باعث بن گیا ہے۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے 26جنوری سے کئی روز قبل مقبوضہ ودی بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبوں میں بھارتی فورسز نے جگہ جگہ ناکے لگائے ہیں جہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو روک کر مسافروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔سرینگر سے شائع ہونے والے اردو روزنامے’روشنی‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اونچی عمارتوں اور حساس مقامات پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیںاور کھوجی کتوں کی مدد سے علاقے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جموں اور سرینگر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کی ڈروں کیمروں کے ذریعے نگرائی کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ سرینگر اور مقبوضہ وادی کے دیگر حساس علاقوں میںبڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں رات کے وقت گشت بڑھا دیا ہے۔