اسلام آباد: سینیٹ انتخابات2021 کے لیے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کر دیں، الیکشن کمیشن کے 46آفیسرز کو انتخابات کیلئے ٹریننگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ سینٹ انتخابات کے لیے عملے کی ٹریننگ رواں ہفتے شروع کردی جائے گی، الیکشن کمیشن کے46آفیسرز کی سینٹ انتخابات کیلئے ٹرینگ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں سے32 اور مرکز سے 14آفیسرز کو ٹریننگ دی جائے گی۔
اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب9، سندھ اور خیبر پختونخوا8 جبکہ بلوچستان سے7آفیسرز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ صوبوں سے صوبائی الیکشن کمشنرریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔
جبکہ مرکز میں اسپیشل سیکرٹری ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔
انتخابات سے متعلق ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ ٹریننگ کے عمل بی پی ایس18سے لیکر بی پی ایس21گریڈافسران شامل ہوں گے، افسرانپولنگ ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کے فرائض سرانجام دیں گے۔
خیال رہے سینیٹ انتخابات 48 نشستوں پر ہوں گے، جن میں پنجاب سندھ میں 11 گیارہ، بلوچستان خیبر پختونخواہ میں 12 بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ اسلام آباد کی دو سینیٹ نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ جبکہ الیکشن شیڈول اگلے ماہ فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔