کیا اب ٹوئٹر صارفین وائس پیغامات بھی بھیج سکیں گے؟
معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھی ڈائیریکٹ میسجز (ڈی ایم) پر وائس پیغامات بھیجنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر وائس پیغامات بھیجنے کا یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جسے جاپان، برازیل اور بھارت میں پیش کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر نے اس فیچر کو سائٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے گزشتہ سال ستمبر میں اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس فیچر کے تحت ٹوئٹرصارفین بھی ایک دوسرے کو 140 سیکنڈ کے دورانیے کا وائس پیغام بھیج سکیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کا وائس پیغامات بھیجنے کا یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو ہی میسر ہو گا جبکہ ڈیسک ٹاپ صارفین ان وائس پیغامات کو صرف سُن سکیں گے۔
خیال رہے کہ کمپنی کی جانب تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وائس پیغامات کا یہ فیچر پوری دنیا کے سارفین کے لیے کب میسر ہو گا۔