سپر مادل بیلا حدید کا اپنی بیماری سے متعلق بڑا انکشاف، تصویر وائرل
واشنگٹن : فلسطینی نژاد امریکی ماڈل نے مداحوں کو اپنی بیماری کا علاج کرنے کا طریقہ بتادیا، بیلا حدید کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آٹھ برسوں سے ایک دائمی بیماری (لائم) سے نبرد آزما فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید ہاتھوں میں ڈرپ لگی ہوئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی۔
تصویر میں 24 سالہ ماڈل بیلا حدید نے کیپشن لکھا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایک بیماری میں مبتلا ہیں اور اس ےکے علاج کےلیے اپنی نس تلاش کرنے میں انہیں ہمیشہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
امریکی سپر ماڈل کو 2012 میں لائم نامی ایک دائمی مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسی بیماری کے اثرات ان کی 57 سالہ والدہ اور 21 سالہ بھائی میں بھی پائے جاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی نژاد ماڈل نے چار سال قبل پیپل میگزین میں لائم میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا، جو ان کے مداحوں پر قہر بن کر ٹوٹا۔