شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیا جاتا ہے، تحریری حکم جاری

لاہور : احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کو ایک ماہ میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے تحریری حکم جاری کیا ، جس میں کہا گیا کہ عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

حکم نامے میں قرار دیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق رابعہ عمران اور عمران علی یوسف ایک ماہ میں عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے ۔ دونوں کے پیش نہ ہونے پر عدالت رابعہ عمران اور عمران علی کو اشتہاری قرار دیا جاتا ہے ۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات آئندہ سماعت پر جمع کروائی جاٸیں، ریفرنس کے مطابق ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

خیال رہے ریفرنس میں نیب لاہور نے صاف پانی کمیشن کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم اجمل، سابق کنوینر انجینئر قمر اسلام سمیت 20 افراد نامزد ہیں۔