سی این این انٹرنیشنل کی طر ف سے بھارت میں غلامی کی جدید شکل بے نقاب

نئی دہلی 09 مارچ :  سی این این انٹرنیشنل ایک نئی دستاویزی فلم نشر کرنے والا ہے جس میںبھارت میں جبری مشقت کی صورت میں غلامی کی جدید شکل کو اجاگر کیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابقKulczyk فاو نڈیشن کے تعاون سے سی این این فریڈم پروجیکٹ کی طرف سے تیار کردہ ”سلک سلیو“میں اس بات کی کھوج لگائی گئی ہے کہ دنیا بھر میں آٹھ لاکھ افراد کس طرح جبری مشقت کی زنجیر میں جھکڑے ہوئے ہیں اور یہ عمل بھارت کی ریشم کی صنعت میں اپنے عروج پر ہے۔ دستاویزی فلم میں بھارت کے مختلف علاقوں کا دروہ کرکے جبری مشقت کا شکار لوگوں کی حالت زار اور ان کو درپیش مسائل کو اجاگر کیاگیا ہے ۔ فلم میں سماجی کارکنوں کی مدد سے جبری مشقت کے شکار افراد کے انٹرویوز دکھائے گئے ہیں جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ انہیں کس طرح قرضوں کے بوجھ تلے دباکر طویل عرصے تک مسلسل بارہ بارہ گھنٹے کام کروایا جاتا ہے۔ دستاویزی فلم میں خاص طورپر بھارت میں ریشم کی صنعت میں کام کرنے والے افراد کی حالت زار دکھائی گئی ہے جو کہیں خوف اور کہیں قرض کے بوجھ کی وجہ سے جبری مشقت پر مجبور ہیں۔