شفاف الیکشن کیلئےالیکٹرانک ووٹنگ مشین ضروری ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کرونا ایس اوپیزپرعمل درآمد یقینی بنانےپر زور دیا ہے اورکہا ہے کہ ملک میں کرونا کیسزبڑھ رہےہیں لہذا احتیاط کی ضرورت ہے۔وزیراعظم اورکابینہ اراکین نے کرونا کےبڑھتےکیسزپراظہارتشویش کیا ہے۔

منگل کووزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کےدوران اظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ عوام ایس او پیز کا خیال رکھے اورپہلےفیزمیں ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی۔کابینہ کو ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اس کےعلاوہ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پرغور کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کیلئےالیکٹرانک ووٹنگ مشین ناگزیربن چکی ہیٕں۔ وزیراعظم نےبتایا کہ اب سندھ ہائیکورٹ نےاس پراسٹےآرڈردےدیاہے۔اسٹے آرڈرکوختم کرنےکیلئےہرممکن قانونی کوشش کی جائے۔وزیراعظم نےاسٹےآرڈرختم کروانےکی ذمہ داری فروغ نسیم کودےدی۔

معیشت سےمتعلق وزیراعظم نےکہا کہ ایف بی آر نےکہاتھا کہ یکم جون سےٹریک اینڈرٹریس سسٹم نافذہوجائےگا۔معیشت کےچند بڑے سیکٹرزمیں ٹیکس چوری ہورہی ہے۔ایف بی آر15سال سےٹریک اینڈرٹریس سسٹم لانےکی کوشش کررہی ہے۔