کورونا: قومی کرکٹرز کی بھی عوام سے احتیاط کی اپیل
ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد بڑھتے کیسز کے پیش نظر قومی کرکٹرز نے بھی اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔
سابق کرکٹر وقار یونس نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہرخطرناک ہے اور حکومت پاکستان نے بھی کورونا وائرس سےمتعلق احتیاط کی تلقین کی ہے۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے لہٰذا عوامی مقامات پر نہ جائیں اور ماسک کا ہر صورت استعمال کریں۔
محمد حفیظ نے عوام سے سماجی فاصلے کو اپنانے اور اپنے پیاروں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کی اپیل کی جب کہ شاداب خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایس اوپیز کا خیال رکھیں۔
حارث رؤف نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط کی اپیل کی اور امام الحق نے عوام سے ماسک پہننے کی درخواست کی۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک جا پہنچی ہے۔