روزنامہ کیپیٹل پوسٹ کے چیف رپورٹر شہزاد راجپوت پر نامعلوم افراد کاحملہ

راولپنڈی(نیوز رپور ٹر)تھانہ نصیرہ آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے روزنامہ کیپیٹل پوسٹ کے چیف رپورٹر شہزاد راجپوت کو اسلحہ کی نوک پر آ ہنی راڈو اور ڈنڈوں سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا پولیس نے درخواست وصول کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے، روزنامہ کیپیٹل کے چیف رپورٹر شہزاد راجپوت نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ روز آفس سے چھٹی کے بعد رات گیارہ بجے اپنے سسرال نصیرہ آباد گلی نمبر 20 دعوت پر گئے تھے کہ اچانک شور کی آواز آئی اور چار سے پانچ افراد جو کہ آتشی اسلحہ سے لیس تھے گھر کے اندر داخل ہوئے اور گالی گلوچ کرتے ہوئے مار پیٹ شروع کر دی لوہے کے راڈ سے میرا بازو ٹوٹ گیا اور سرسمیت جسم کے مختلف حصوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں پولیس تھانہ نصیر آباد نے درخواست وصول کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ مقدمہ کا اندراج میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا