کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات، پیشہ وارانہ امور سمیت سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پیشہ وارانہ امور سمیت سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی ۔ کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور جنرل ندیم رضاکے درمیان ملاقات میں پیشہ وارانہ امور،سیکیورٹی اوردفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات میں بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔ کینیاکےچیف آف ڈیفنس فورسز نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے دہشتگردی کےخلاف قربانیوں کوسراہا۔