مقبوضہ جموں و کشمیر : ہائی کورٹ کی طرف سے3 کشمیریوںکی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم

سرینگر29جون( ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت تین کشمیری نوجوانوںکی غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں فوری طورپر رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 کشمیرہائی کورٹ کے جج جسٹس علی محمد ماگرے نے تین مختلف عرضداشتوںکی سماعت کے دوران کشمیری نوجوانوں اسد اللہ بٹ ، ماجد احمد بٹ اور جاوید احمد بٹ کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے ۔