ماں کے ہاتھ کا بنا حلوہ کھا کر 5 کلو وزن بڑھایا، اکشے کمار
ممبئی: اکشے کمار کو خطروں کا کھلاڑی کہا جاتا ہے، لیکن بالی وڈ کے کسرتی بدن کے مالک اکشے کو تیزی سے وزن میں کمی بیشی کرنےمیں بھی کمال حاصل ہے۔
ایسا ہی کچھ اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کے لیے 5 کلو وزن بڑھا کر کیا ہے۔ گزشتہ دنوں اکشے کمار نے ایک خبری ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنا وزن بڑھانے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اکشے کمار نے کم وقت میں 5 کلو وزن بڑھانے کو ’ ماں کے ہاتھ سے بنے‘ حلوے کا کمال قرار دے دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں صحت مند طریقے سے وزن گھٹانے اور بڑھانے سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔ یادرہے کہ اکشے نے حال ہی میں فلم ’سوریا ونشی‘ میں پولیس افسر کا کردار نبھانے کے لیے 6 کلو وزن کم کیا تھا۔
فلم ’رکھشا بندھن‘ کے بارے میں اکشے نے بتایا کہ اس فلم کے لکھاری نیشنل ایوارڈ یافتہ اسکرین رائٹر ہیمانشو شرما ہیں جو ’ زیرو‘،’ رانجھنا‘ اور ’ تنو ویڈز منو‘ جیسی فلمیں لکھ چکے ہیں۔ اس فلم میں کی کہانی بہن بھائی کے گرد گھومتی ہے۔