جموں و کشمیر کی جیلوں میں اس وقت ایک بھی سیاسی قیدی نہیں، بھارتی دعوی. جموں و کشمیر کو مناسب وقت پر ریاست کا درجہ دیا جائے گالیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
سری نگر() مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دعوی کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں اس وقت ایک بھی سیاسی قیدی نہیں ہے ۔ ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک دشمن سرگرمیوں کی وجہ سے بند ہے تو وہ سیاسی قیدی نہیں ہے ۔ ۔انہوں نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد اور ریاستی درجے کی واپسی پر کہا،پچھلے سال پندرہ اگست کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں واضح کیا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا،وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر کو مناسب وقت پر ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ اسمبلی انتخابات کب ہوں گے یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔