اسلام آباد: () شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملک لوٹنے والے سیاستدانوں کو جیل میں ڈالا، انہیں لوگوں کی وجہ سے ملک آج مشکل حالات میں ہے، آئندہ الیکشن بھی عمران خان ہی جیتیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کوئی پولیس ناکہ نہیں، اسے ایک مثالی شہر بنائیں گے، اسلام آباد میں ایک خواتین بازار کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملکی مسائل کا ادراک ہے، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔