40 بھارتی صحافیوں کی اسرائیلی کمپنی جاسوسی کر رہی ہے ۔ کشمیر صحافی مزمی جلیل اورپروفیسر ایس اے آر گیلانی بھی شامل

نئی دہلی() نئی دہلی میں مقیم کشمیر صحافی مزمی جلیل اوردہلی یونیورسٹی سے وابستہ کشمیری دانشور پروفیسر ایس اے آر گیلانی سمیت 40 بھارتی صحافیوں کے فون کی اسرائیلی جاسوسی سافٹ وئیر  کے زریعے جاسوسی ہورہی ہے ، بھارتی  اخبار کے مطابق  اخبار دہ ہندو ، ہندوستان ٹائمز ، انڈین ایکسپریس  سے وابستہ سرکردہ بھارتی صحافیوں کی جاسوسی کی جارہی  ہے ،حال ہی میں فیس بک کی کمپنی واٹس ایپ نے بتایا تھا کہ اسرائیل میں بنے جاسوسی کرنے والے ایک سافٹ وئر سے دنیا بھر میں جن 1400 شخصیات کو نشانہ بنایا گیا تھا ان میں بھارتی صحافی، سیاست دان اور انسانی حقوق کے کارکنان بھی شامل ہیں۔بھارت میں واٹس ایپ کے 40 کروڑ صارفین ہیں لہذا بھارت اس کمپنی کے لیے سب سے بڑا بازار ہے۔حال ہی میں اسرائیلی جاسوس سافٹ وئیر پیگاسس کے ذریعے بھارتی شخصیات کی جاسوسی کرنے کے معاملے میں انڈین حکومت نے واٹس ایپ سے وضاحت مانگی تھی۔