اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کی زیرصدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں ملک میں مہنگائی کی صورتحال اور صوبوں میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو پی ٹی آئی کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی جائے گی، ملک میں سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، افغانستان کی صورتحال اور کشمیر کے انتخابات پر گفتگو ہوگی، جب کہ آئندہ کے لائحہ عمل کی حکمت عملی طے کی جائےگی۔