کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے موڈرنا ویکسین کی 30لاکھ ڈوز غیر ملکی ایئرلائن سے گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ گئیں۔
وزارت صحت کے مطابق موڈرنا ویکسین کوویکس سہولت کے ذریعے پاکستان کو ملی ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں 261 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2ہزار 383 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ وفاق میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ڈی ایچ او اسلام آباد نے ہدایت کی کہ شہری جلد از خلد ویکسینیشن کروائیں۔
این سی او سی کے مطابق ایک دن میں مزید 32 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی۔ 21 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 752 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 799 ہے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوگئی۔
کرونا کے باعث سب سی زیادہ میں سندھ 19 اور پنجاب 5 اموات ہوئیں۔ کے پی 3، بلوچستان 3، اسلام آباد 1 اور گلگت بلتستان میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔