اسلام آباد () وزیراعظم عمران خان نے پورٹل پرمری میں بااثر افراد کا اوورسیز خاتون کا گھر مسمار کرنے کا نوٹس لے لیا۔راولپنڈی پولیس نے حاجرہ خاتون کی داد رسی نہ کی تو انہوں نے پی ایم پورٹل پر شکایت کی۔ حاجرہ خاتون نامی پاکستانی نژاد امریکی خاتون نے کہا کہ پی ایم آفس سے فون آیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر (اے سی)مری نے مجھے آج (جمعرات کو )بلایا ہے۔پاکستانی نژاد امریکی خاتون حاجرہ کا مری میں پانچ مرلے کا گھر تھا، حاجرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ قبضہ گروپ زمین پر فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کرنا چاہتا ہے۔