اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے کورونا کے باعث خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کے تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے اور کورٹ روم کو ڈس انفیکٹ کروایا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے اسٹاف ممبر افتخار، ریڈر مدثر ریاض اور کلرک طاہر محمود بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئے ہیں۔
عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کے اسٹاف ممبر نائب کورٹ جعفر شاہ اور نائب قاصد بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس بابر ستار کے ریڈر روحان اور کلرک عدنان منظور کی کورونا رپورٹس بھی مثبت آئی ہیں۔