اسلام آباد: () چین نے پاکستان کو سائنو فام کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکوں کا تحفہ دیا۔ چین سے سائنو فام ویکسین کی کھیپ دو روز میں لائی جائے گی۔ چین سے سائنو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی۔ چین سے دو روز میں کل 35 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز لائی جائیں گی۔ چین سے 20 لاکھ سائنوفام ، 15 لاکھ کین سائنو ڈوز لائی جائیں گی۔ پاکستان نے 15 لاکھ کین سائنو ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں۔ چین سے کین سائنو کی 3 لاکھ تیار اور 12 لاکھ ڈوز کا خام مال لایا جائے گا۔ کین سائنو کی دونوں کھیپ 3 اگست کو اسلام آباد پہنچیں گی۔