مرزا اقبال کا سواں گارڈن کے انتخابات میں پینل کیساتھ حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد()سواں گارڈن اسلام آباد کی انتظامی کمیٹی کے انتخابات میں صدارت کے امیدوار مرزا محمد اقبال نے اپنے پینل کے ہمراہ بھرپورحصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سواں گارڈن کے انتخابات میں حصہ لینے کا واحد مقصد سوسائٹی کی خوبصورتی بحال کرنا اور اسکو بائی لازکے مطابق چلا کر رہائشیوں کے مسائل حل کرنا ہے اپنے ایک بیان میں مرزا اقبال نے کہا کہ ہمارا پینل رہائشیوں اور فیز ٹو کے متاثرین کے مسائل کے حل کا ایک فارمولا لیکر میدان میں اتررہا ہے ،ہماری ٹیم سوسائٹئ کے مسائل سے آگاہ انکو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، اس وقت سواں گارڈن جیسی بڑی اور خوبصورت سوسائٹی کی کھنڈر بنی گلیوں اور سیوریج کا جو حال ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں موجودہ منیجمنٹ نے سواں گارڈن کو مسائل کے سمندر میں مزید غرق کیا ہے، اس وقت سوسائٹی کا یہ حال ہے کہ اسلام آباد کی نمبر ون سمجھی جانے والی سواں گارڈن کرپشن اور مسائلستان کے نام سے شہر میں پہچانی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اس وقت 4سے5پینل میدان میں اتررہے ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ سواں گارڈن کے رہائشی سوسائٹی کو برباد کرنے والوں کا محاسبہ کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر چلنے کے لئے ہمارے پینل پر اظہار اعتماد کرینگے ،انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم سوسائٹی کا LOPمنظور کرائینگے تاکہ ٹرانسفر ، بجلی اور گیس سے متعلقہ مسائل حل ہوسکیں ، انہوں نے یقین دلایا کہ جیت کر ہم سواں گارڈن کو شہرکی خوبصورت سوسائٹی اور سہولیات سے آراستہ رہنے کی جگہ بنائینگے