ایچ ای سی اور ہواوے پاکستان کے اشتراک سے سیڈز فار دی فیوچر پروگرام 2021 کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز

اسلام آباد( )ہواوے پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر اپنے سیڈز فار دی فیوچر پروگرام 2021کا آغاز کردیا ، 8 روزہ کلچر اور آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز لرننگ پروگرام میں پاکستان سے نامزد 40 بہترین انجینئرنگ طلبا آن لائن ٹریننگ میں شرکت کریں گے۔ کووڈ 19کی پا بندیو ں کی وجہ سے بحرین کے طلبا ء بھی پچھلے سال کی طر ح آن لا ئن پر وگرام میں حصہ لینگے ۔ پروگرام پہلی بار پاکستان میں 2015میں شروع کیا گیاتھا ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے1000 سے زائد درخواست گذاروں میں سے40انڈر گریجویٹ انجینئرنگ طالب علموں کو پر وگرام میں شامل کیا ہے ۔ طلباء پہلے سیشن میں چینی ثقافت اور چینی زبان کے بارے میںٹر یننگ لینگے دوسرے مر حلے میں ہواوے اور انڈسٹری آئی سی ٹی ماہرین سے تکنیکی تربیت حاصل کریں گے جس میں 5جی، کلاڈ کمپیوٹنگ ، اے آئی ، اسٹریٹجک لیڈرشپ وغیرہ کے وسیع کورسز شامل ہیں ۔ سیڈز فار دی فیوچر پروگرام پاکستان میں ہواوے کے سماجی ،کاروباری شراکت کے ہدف میں ایک کامیاب اضافہ رہا ہے جس کے تحت پاکستانی طالب علموں کی پہلی کھیپ 2015میں چین گئی تھی۔پروگرام کا مقصد130سے زائد ممالک میں STEMٹیلنٹ کو پر وان چڑ ھا نا ہے ۔آئی سی ٹی انڈسٹری پاکستان اور دنیا میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔مارکیٹ میں اس شعبے سے متعلقہ اہل افراد کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ عالمی آئی سی ٹی مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے ہواوے نے مقامی آئی سی ٹی صنعتوں کو اپنے آپریشنل علاقوں میں ترقی دینے کیلئے ساتھ چلانے کا عزم کیا ہو اہے ۔