قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی وفات پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل حکومت آزادکشمیر کا جمعرات کو عام تعطیل اور04 ستمبر تک تین روزہ سوگ کا اعلان

مظفر آباد()قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی  کی وفات پر جمعرات کو آزاد کشمیر میں عام تعطیل رہی ۔ تحریک آزادی کشمیر کے عظیم  راہنما سید علی گیلانی کی وفات پر مرحوم رہنما کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے لازوال قربانیوں اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حکومت آزادکشمیر  نے  جمعرات کو عام تعطیل اور04 ستمبر تک تین روزہ سوگ کا اعلان کیا اس۔ اس دوران ریاسی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔