پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی ون ڈے کٹ کی رونمائی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم  کی ون ڈے کٹ کی رونمائی کردی ہے جو قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں زیب تن کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کھلاڑیوں کی نئی کٹ پہنی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

 

 

انسٹا پر شیئر کی گئی تصاویر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حسن علی ، کپتان بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو نئی کٹ پہنے دیکھاجاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق، پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ گہرے اور ہلکے سبز رنگ پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس کٹ کے حوالے سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک طرف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نئی کٹ کو پسند کیا جارہا ہے وہیں متعدد صارفین اس کٹ پر تنقید بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔