یتیم بچوں کی بہتر کفالت کرنا اور ان کو معیاری تعلیم دلوانا ان کی زندگی کا سب سے بڑا مشن ہے,زمرد خان

اسلام آباد ( )  پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان نے کہا کہ یتیم بچوں کی بہتر کفالت کرنا اور ان کو معیاری تعلیم دلوانا ان کی زندگی کا سب سے بڑا مشن ہے۔  پاکستان سویٹ ہوم کی ٹیم نے ایک سال میں جو کارکردگی دیکھائی ہے  مجھے اس پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔  ٹیم کا ہر فرد ہمارے لیے بہت اہم ہے ۔ پاکستان سویٹ ہوم میں ہر فرد کی اہمیت ہے اس کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے ۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے پاکستان سویٹ ہوم کی ایک سالہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں مختلف ڈیپارٹمنٹ میں ترقی پانے والے ملازمین میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمرد خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے ایک خوبصورت مشن سے نوازا ہے جس کی نسبت رسول اکرم ۖکے ساتھ ہے ۔ پاکستان سویٹ ہوم کا مطلب معجزات کی دنیا ہے۔ پاکستان سویٹ ہوم کے 200 بچے اس وقت صدیق پبلک اسکول میں زیر تعلیم ہیں ۔ یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں سویٹ ہوم کے بچے مختلف شعبوں میں جا کر پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔ زمرد خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیوجہ سے ہمارے بہت سے ڈونرز اور اچھے لوگ اس دنیا سے چلے گئے لیکن ان کی فیملی کا ہمارے ساتھ سفر جاری ہے۔ یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا۔ زمرد خان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ سویٹ ہوم کے بچے پاکستان میں ایک تاریخ رقم کریں ۔ کیڈٹ کالج ایک مشکل پراجیکٹ تھا جس کو ہم نے بہت خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔جن یتیم بچوں نے میٹرک کے امتحانات میں جن طلباء نے میڑک کے امتحانات میں 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں وہ پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج میں ضرور داخلہ لیں۔3 اکتوبر کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں طلباء کی آسانی کے لیے ان کے شہروں میں ہی امتحانات کی سہولت دی ہے ۔ ان کی تعلیم کی تمام تر ذمہ داری پاکستان سویٹ ہوم برداشت کرے گا