نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی آج شام تک متوقع

راولپنڈی: نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز منسوخ کیے جانے کے بعد آج شام وطن واپسی متوقع ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے عین وقت پر سیریز منسوخ کرکے واپس وطن جانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹیم کی واپسی کی موومنٹ کے دوران انتظامات اسپیشل برانچ نے سنبھال لیے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد کے بعد سے سربراہان مملکت کی سطح کی سیکورٹی دی جارہی ہے۔ ٹیم کی واپسی آج شام تک متوقع ہے تاہم ٹیم کو لے جانے والا طیارہ تاحال ائیرپورٹ نہیں پہنچا ہے۔

سیکورٹی نقطہ نگاہ سے واپسی کے حتمی وقت کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔ تاہم ٹیم کی واپسی شام چار بجے سے چھ بجے کے درمیان تک متوقع ہے۔