سی ڈی اے مزدور یونین کی کامیابی پرمحنت کشوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ راجہ خرم نواز سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباد کا سلسلہ جاری۔
اسلام آباد ( )سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کی ریفرنڈم میں شاندارکامیابی پر مبارکباد کا سلسلہ جاری،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز سے چوہدری محمد یٰسین نے وفد کے ہمراہ انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سی ڈی اے ریفرنڈم میں فتح حاصل کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا،اس موقع پر سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعدادان کے ہمراہ تھی،راجہ خرم شہزاد نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں مزدور یونین کی کامیابی پرسی ڈی اے محنت کشوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ملازمین کے حقوق اور ادارے کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کرداراداکرتا رہوں گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین پہلے سے بڑھ کرادارے و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات سرانجام دیں گے،مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں آپ کے تعاون سے مزدور یونین سی ڈی اے ملازمین اور ادارے کی ترقی کے لیے بھرپور کوشش جاری رکھے گی اور انکے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائے گی،دریں اثناء مزدور یونین کے مرکزی کیمپ آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سید ظفر علی شاہ،سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی،مسلم لیگ ق کے رہنماء زبیر احمدخان،اٹک آئل ریفائنری یونین کے ملک عبدالرؤف،مزدور رہنماء سید نذرحسین شاہ،ریڈیو پاکستان یونین کے راجہ اعجاز،آل سی ڈی اے آفیسرایسوسی ایشن کے محمد اشرف مغل،ملک اختر اعوان،محمد زاہد اعوان،چوہدری فاروق گجر،راجہ مظہر،ڈی جی سوک منیجمنٹ غلام سرور سندھو،علی نواز اعوان کے پولیٹیکل سیکرٹری انجینئر زاہد محمود،چیئرمین یوسی 40وکوآرڈینیٹر قانونی امور این اے 53حیدر بن مسعود،چیمبرآف کامرس کے ملک محمد نوید،پی پی پی رہنماء حاجی یوسف بلتی،سوہان سے سید داؤدشاہ،ملک رعناز حسین،راجہ عدنان شفیق آف پھلگراں،ملک رزاق کی قیادت میں سنیاڑی چونترہ کے ملازمین،ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کے علاوہ دیگر سیا سی، سماجی،مذہبی شخصیات اور معززین علاقہ سمیت سی ڈی اے ملازمین نے مبارکباد پیش کی۔