پاکستان ورکرزفیڈریشن اور جاپان انٹرنیشنل لیبرفاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے دوروزہ سیمینارمنعقد

اسلام آباد ( )پاکستان ورکرزفیڈریشن اور جاپان انٹرنیشنل لیبرفاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے دوروزہ سیمینار لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہواجس میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وقائد مزدور چوہدری محمد یٰسین،صدر چوہدری نسیم اقبال،چیئرمین ماما عبدالسلام بلوچ،ٹکا خان،وقارمیمن،مختاراعوان،عمر سلیمی،راضم خان،حاجی انور کمال،غلام اصغرسمیت ملک بھر کے مزدور رہنماؤں اور خواتین نے شرکت کی،پروگرام میں جاپان انٹرنیشنل لیبرفاؤنڈیشن کے مرکزی عہدیداران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پاکستان اورجاپان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور خصوصی طور پر مزدوروں کے حوالے سے دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں جس سے مزدوروں میں آگاہی،استعداد میں اضافہ اور بہت سارے مسائل حل کرنے میں مدد مل رہی ہے،پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزدور طبقے کو بہت نقصان پہنچا،لاکھوں مزدور بے روزگار ہوئے اور انہیں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا لیکن پاکستان ورکرز فیڈریشن نے جاپان انٹرنیشنل لیبرفاؤنڈیشن سمیت دیگر بین الاقوامی ملحقہ فیڈریشنزسے مل کران مزدوروں کو اس مشکل کی گھڑی سے نکالنے کے لیے اپنا اہم کرداراداکیا،انھوں نے کہا کہ پاکستان میں لیبر قوانین تو بہت سے موجود ہیں لیکن عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مزدورمسائل کا شکار ہیں،پاکستان کے مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے اور لیبرقوانین میں ترامیم کے لیے جاپان انٹرنیشنل لیبرفاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے،اس موقع پر جاپان انٹرنیشنل لیبرفاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹاکا یوکی پاگی نے تمام مزدوررہنماؤں کا شکریہ اداکیا اور پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین کو سی ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں ہم آئندہ مستقبل میں بھی پی ڈبلیو ایف کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے،ہمیں چوہدری محمد یٰسین کی قیادت پر اعتماد ہے اور پاکستان کے مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے ہم اپنا تعاون اداکرتے رہیں گے،ہمارامقصد مزدوروں کی فلاح و بہبود اور انکی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔