کیئریر سکول اینڈ گرلز کالج کی جانب سے پندرہ سال عمر کے طلبا و طالبات کو ویکسین لگانے کا فیصلہ سکول انتظامیہ اور ضلعی محکمہ صحت کے باہمی تعاون سے آج بروز منگل28ستمبر کو ”کورونا ویکسینیشن کیمپ“ کا انعقادہو گا کورونا جیسی موذی مرض سے بچاو کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلقہ افراد کو آگے آنا ہوگا،چودھری عبیداللہ

اسلام آباد () کیئریر سکول اینڈ گرلز کالج کے زیر اہتمام 15سال تک کے نوجوانوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت آج بروز منگل28ستمبر کو ”کورونا ویکسینیشن کیمپ“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کیمپ میں تمام شہریوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی جبکہ اس موقع پر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز(NAPS)کے مرکزی صدر چودھری عبیداللہ سمیت محکمہ صحت کے حکام،نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان،اساتذہ کرام اور علاقہ کی معزز شخصیات بھی موجود ہونگی، کیمپ میں 15سال سے اوپر تک کے بچوں اور طلباو طالبات کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگائی جائیگی۔اس حوالے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری عبیداللہ کا کہنا تھاکہ کورونا جیسی موذی مرض سے بچاو کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلقہ افراد کو آگے آنا ہوگا۔انہوں نے کہا اس پہلے بھی ویکسینیشن کا کیمپ لگایا تھا جہاں پر شہریوں کو مفت ویکسین لگائی گئی تھی آج ہونے والے کیمپ میں پندرہ سال کے طلباو طالبات کو ویکسین لگایں گے اور اپنے وطن کو اس موذی مرض سے پاک کریں گے۔