سدھارتھ کی موت کے غم سے نڈھال شہناز کی اسکرین پر واپسی
رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 سے مقبول ہونے والی پنجابی گلوکارہ و اداکارہ شہناز گِل کی اپنے ہر دلعزیز دوست سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد اسکرین پر واپسی کی اطلاعات ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ماہ سے منظر سے غائب رہنے والی اداکارہ شہناز گل 15 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ‘حوصلہ رکھ’ کے تشہیری گانے کی شوٹنگ کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر دلجیت سنگھ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس سارے عرصے کے دوران میں شہناز سے رابطے میں رہا، وہ آہستہ آہستہ زندگی کی جانب لوٹ رہی ہیں، شہناز کے ویزا کو دیکھ کر شوٹنگ کیلئے غیر ملکی جگہ کا انتخاب کریں گے۔
انہوں نے شہناز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پیشہ ورانہ اداکارہ ہیں، مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے فلم کے تشہیری گانے کی عکس بندی کیلئے رضامندی ظاہر کی۔
واضح رہے کہ 2 ستمبر 2021 کو 40 سالہ اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔