عائشہ عمر اور شعیب ملک کے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
کراچی: اداکارہ عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بناہوا ہے۔
قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر کا ایک میگزین کے لیے کرایا گیا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، سوشل میڈیا صارفین نے جہاں فوٹو شوٹ کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا۔دوسری جانب شعیب ملک نے فوٹو شوٹ کو انسٹاگرام پر شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے، مجھے عائشہ عمر کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا۔