پیوٹن کی مغرب کو للکار، جھوٹ کا شہنشاہ قرار دیدیا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو جھوٹ کا شہنشاہ قرار دے دیا۔

روسی صدر نے کہا کہ امریکی سیاستدان اور صحافی مانتےہیں کہ ملک میں جھوٹ کی بادشاہت قائم ہے، مغربی ممالک امریکاکی آواز میں آواز ملارہے ہیں اور  پیروی کررہے ہیں، امریکی پیروی کامطلب ہے ،مغرب بھی جھوٹ کا شہنشاہ ہے۔

روسی صدر کا  کہنا تھا کہ خونریزی سے بچنے کے لیے یوکرین میں آپریشن ہی واحد آپشن تھا، دونیسک اورلوہانسک کے خلاف یوکرین کی فوجی کاروائی آپریشن ہی سے روکی جاسکتی تھی۔