سعودی عرب آمد پر کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم
ریاض: سعودی عرب نے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں حد تک کمی آنے کے بعد متعدد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں حرمین شریفین سمیت دیگر مساجد میں سماجی فاصلوں کی پابندیاں شامل ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوویڈ-19 میں کمی کے باوجود عوامی مقامات پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں سعودی حکومت یوکرین سے واپس آنے والے شہریوں کے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی گزٹ کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔