سونےکی قیمت میں اضافےکا سلسلہ جاری

ملک میں سونےکی قیمتوں میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی سونےکی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 1 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے بڑھ کر  ایک لاکھ 12 ہزار 654 روپے ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 6 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 15 ڈالر فی اونس ہے۔