گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 208گیس کنکشن منقطع،1586انڈر بلنگ کیسزپروسیس 2 کروڑ 16لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 208گیس کنکشن منقطع،1586انڈر بلنگ کیسزاندراج  کئے گئے اور2 کروڑ 16لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 208گیس کنکشن منقطع کردیے، 1586 انڈر بلنگ کیسز اندراج  کردیےگئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر2کروڑ 16لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 18 گھریلو کنکشن , کمپریسر کے استعمال پر 3 کنکشن منقطع کیے گئے اور1156انڈر بلنگ کیسز کا پروسیس کیے گئے ،2.17ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر06جبکہ غیر قانونی استعمال پر 26کنکشن منقطع اور35 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے اور 0.09ملین کی انڈر بلنگ بھی بک کی گئی.وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15اور 1FIRدرج کی گئی۔ مردان میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر09کنکشن منقطع اور0.10ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔

شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر 23جبکہ 56انڈر بلنگ کیسزاندراج کیے گئے اور 30لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔سیالکوٹ میں کمپریسرکے استعمال پر 6کنکشن منقطع اور انڈربلنگ اور گیس چوری کی وجہ سے 4لاکھ 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ ساہیوال میں کمپریسرکے استعمال پر 1کنکشن اور گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن منقطع کیے گئے ۔سر گو دھا میں 6انڈر بلنگ کیسزاندراج کیے گئے اور انڈر بلنگ کیسز کی مد میں 10لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 14گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 03انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور1لاکھ 40ہزارکی رقم بھی بک کی گئی۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی 66کنکشن منقطع ،09انڈر بلنگ کیسزاندراج کیے گئے ۔ گیس چوری کے خلاف 2FIRs بھی درج کی گئی اور 20لا کھ کے کر مانے عائد کیے گئے۔ گوجر انوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوےغیر قانونی استعمال پر 6جبکہ کمپریسرکے استعمال پر 07کنکشن منقطع کیے اور 145انڈر بلنگ کیسزاندراج کیے گئے ،1.59ملین کی رقم بک کی گئی گیس چوروں کے خلاف 2Firsکی گئی۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ پر05جبکہ176انڈر بلنگ کیسز پروسیس ہوئے۔ اور ٹیم نے کاروائی کے دوران انڈر بلنگ کیسز میں 1کروڑ 10لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔