فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں صاف خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دورہ
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی زیر نگرانی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں صاف خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دورہ،
اسلام فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایف سیون میں فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے اور خراب مچھلی کی فروخت کرنے پر یونٹ سیل کر دیا،
فوڈ سیفٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ پٹریفائیڈ مچھلی ڈسپلے کے ساتھ ساتھ فریزر میں بھی پائی گئی، پٹریفائیڈ اور تازہ مچھلی کو ایک ساتھ سٹور کیا گیا ، فروزن مچھلی اور جھینگوں کو نامناسب درجہ حرارت پر ذخیرہ کیا گیا، مچھلیوں اور دوسری سی فوڈ پر کوئی لیبلنگ نہیں تھی اور مرغی کے خراب پنجے بھی ساتھ ہی سٹور کیے گئے تھے
خراب مچھلی: 512 کلو ، جھینگے: 17 کلوگرام ، سکویڈ: 40 کلوگرام، کیکڑے: 30 کلوگرام ، لوبسٹرز: 5 کلوگرام ، چکن کے پاؤں: 15 کلوگرام
موقع پر ضائع کر دیے گئے