پنڈدادنخان سے 400گاڑیوں کا قافلہ میاں نواز شریف کے والہانہ اسقبال کے لیے روانہ ہوگا

پنڈدادنخان،کھیوڑہ(بیورورپورٹ،نمائندگان)اکیس اکتوبر کو میری طرف سے پنڈدادنخان سے 400گاڑیوں کا قافلہ میاں نواز شریف کے والہانہ اسقبال کے لیے روانہ ہوگا،بیرسٹر تیمور نواز جٹ امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 26 پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاسی بیٹھک میں آ مد۔

تفصیلات کے مطابق معروف مسلم لیگی رہنما امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی ستائیس چوہدری تیمور نواز جٹ نے چوہدری منشاء پراپرٹی ڈیلر خان عثمان خان پراپرٹی ایڈوائزر۔.سابقہ کونسلر محمد افضل بٹ۔محمد افضل ٹھیکیدار اور تحصیل پریس کلب کے صدر چوہدری اختر ارائیں وائس چئیرمین راجہ ندیم جنجوعہ نائب صدر صفر علی خان۔نائب صدر ملک شجاع سیکرٹری اطلاعات چوہدری رفیق سیکرٹری فنانس میاں اطہر عمران ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری خواجہ شفقت اور دیگر دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو اپنے پیارے محبوب قائد میاں محمدنواز شریف کا والہانہ استقبال بھرپور طریقہ سے کریں گے.

جس میں 400 گاڑیوں کا قافلہ میری طرف سے روانہ ہو گا۔اور قافلے کی قیادت میں خود کرونگا ان شاء اللہ میرا پورے حلقہ NA 61سے بڑا قافلہ ہو گا تحصیل پنڈدادنخان کی عوام مسلم لیگ ن کے قاہدین سے محبت کرتی ہے میرا بھی حلقہ پی پی 26 کی عوام سے محبت کا رشتہ ہے میں اپنے علاقہ کی عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کا شریک ہوں میرے دروازے علاقہ کی عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت کھلے ہیں میں سیاست کوعبادت سمجھ کر کرتا ہوں اللہ تعالی نے مجھے موقع دیا تو ان شاء اللہ حلقہ کے بڑے تمام مساہل کو حل کروانے کی بھر پور کوشش کروں گا
میرا مرنا جینا پاکستان مسلم لیگ نون کے ساتھ ہے اور انشاءاللہ نون لیگ کے ورکروں اور علاقے کی عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔