چین: کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی
یجنگ: چین کے کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی، حادثے میں 640 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
جیانگ سوکے کیمیکل پلانٹ میں گزشتہ رات آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی فیکٹریوں کو لپیٹ میں لے لیا، حادثے میں سینتالیس افراد ہلاک اور چھ سو چالیس افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو سولہ مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں 32 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، چینی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔