پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’دوستاریم 5 ‘‘کی اختتامی تقریب

راولپنڈی : پاک فوج اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مشترکہ فوجی مشق ’’دوستاریم 5 ‘‘کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ہفتے طویل انسدادِ دہشت گردی کی مشق 14 اکتوبر 2025ء کو شروع ہوئیں، جن میں سپیشل سروسز گروپ اور قازقستان کی سپیشل فورسز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔کمانڈنٹ سپیشل آپریشنز سکول چیراٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

مشقوں میں فوجی جوانوں نے پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔

مشق کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز میں طریقہ کار اور مہارت کو بہتر بنانا اور پاک قازقستان افواج کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار تھا۔