آزاد کشمیر میں جو صورتحال بنی وہ پریشان کن ہے، ہر جماعت اس سے پریشان ہے،قمر زمان کائرہ
اسلام آباد : رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے جب بھی حکومت بنائی جاتی ہے، تو اس کے لیے کوشش کی جاتی ہے کہ نمبرز پورے ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا آزاد کشمیر میں جاری سیاسی صورتحال پر تمام ممبران نے چیئرمین پیپلزپارٹی کوکھل کر اپنی آرا سے آگاہ کیا ہے ۔پیپلزپارٹی مزید مشاورت کے لیے صدر مملکت کے پاس ایک نشست کرے گی، اس میں ہم حتمی فیصلہ کریں گے، ہماری ابتدائی مشاورت ہو گئی ہے،
انہوں نے کہا کہ ہم نے میڈیا کے ذریعے سنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنا کوئی فیصلہ کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے، ابھی تک باضابطہ طور پر انہوں نے اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔