اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے ملک گیر بلیک آوٹ کا نوٹس لے لیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بجلی کے ملک گیر بلیک آوٹ کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے اعلٰی اختیاراتی کمیٹی بنائی جائےگی۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں نیپرا اور نجی شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے اور کمیٹی بجلی کے حالیہ ملک گیر بلیک آوٹ کی وجوہات اور حقائق کا جائزہ لے گی جب کہ کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی دے گی۔