اسلام آباد ( )سابق نائب ناظم راولپنڈی محمد افضل کھوکھر،تاجی کھوکھر (مرحوم)،ظفر کھوکھر کے بڑے بھائی،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر،حسن کھوکھر،عثمان کھوکھر کے والد محترم،فرخ کھوکھر،عمر کھوکھراور ثمر کھوکھر کے تایا سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی محمد نوازکھوکھرکی وفات پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،حاجی صابر،چوہدری ارشد،سردار محمد آصف،مرزاسعید اختر،اسد محمود،راجہ محمد رفیق،احمد علی شیرازی،محمد سرفراز ملک،چوہدری زاہد احمد و دیگر عہدیداران نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس ستارہ مارکیٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء نے مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔