احمد علی بٹ نے بھارتی فلم کیلیے وزن کم کرلیا، مداحوں کی تنقید
پاکستان کے معروف میزبان و اداکار احمد علی بٹ نہ صرف ایک بہترین اداکار بلکہ ایک دلچسپ شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
گزشتہ کئی روز سے احمد علی بٹ کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، تصاویر میں احمد علی کے وزن میں کمی دیکھ کر مداحوں کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے۔
تاہم اب تصدیق ہو چکی ہے کہ اداکار کے وزن میں کمی کا سبب احمد علی کی آنے والی بھارتی فلم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصاویر بھی بھارتی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘کے سیٹ پر ہی لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار احمد علی بٹ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران بھی کیٹو ڈائٹ کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔
اگرچہ اداکار احمد علی بٹ کے وزن میں کمی قابل تعریف ہے تاہم اس سب کے باوجود بھی اداکار کو مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین احمد علی کے وزن میں کمی سے متعلق برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔
ایک صارف نے اداکار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے وزن کم کیوں کیا؟ صارف کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتی ایموجی بھی شیئر کی گئی۔
صارف کا تبصرہ کا اسکرین شوٹ اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ اگلی بار آپ کی اجازت لوں گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ کامیڈین اداکار احمد علی بٹ بھارتی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ سے بالی وڈ میں انٹری دینے جا رہے ہیں۔