بل گیٹس کیلئے اینڈرائیڈ آسان ہے یا آئی فون؟
نیویارک : مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس آئی فون کے مقابلے اینڈرائیڈ کو ترجیح دیتے ہیں، جس کی وجہ اینڈرائیڈ میں پہلے انسٹال مائیکروسافٹ کے سافٹ ویئر ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انکشاف کیا ہے کہ اینڈرائیڈ ڈیوائیسز ان کےلیے آسانی پیدا کرتی ہیں کیونکہ ان میں پہلے سے مائیکروسافٹ کے سافٹ ویئر انسٹال ہوتے ہیں ساتھ ہی ان میں دیگر سافٹ ویئرز کو انسٹال کرنے کی بھی گنجائش ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دوستوں کے پاس آئی فون ہے اسی لیے میں بھی کبھی کبھار آئی فون کا استعمال کرتا ہوں لیکن معمول میں اینڈرائیڈ کا استعمال ہی کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بل گیٹس کی جانب سے کرپٹو کرنسی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہمیں ڈیجیٹل کرنسی سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔