چین کا دیہی ترقی کیلئے ڈیجیٹل ٹکنالوجی سے استفادہ
چین میں آن لائن پھولوں کی فروخت میں اضافے سے مقامی کسان تیزی سے خوشحالی کی جانب گامزن ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے جنوبی چین کے صوبے گوانگژو کے ہیڈو شہر سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی کسان وئی شیانئوئ نے اپنے اس ضمن میں اپنے تجربات کو شیئر کرتے ہویے کہا کہ مجھے کچھ زرائع سے معلوم ہوا کہ حکومت کی جانب سے آن لائن پھولوں کی ، لہذا میں اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیئے متعلقہ فورم بارے آگاہی حاصل کی اور معلوم ہوا کہ گوانگزو کے مغرب میں واقع بایون ڈسٹرکٹ اور فوشان کے ضلع نانہائی میں منعقدہ ایک آن لائن تشہیری سرگرمی نے مقامی پھولوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ کیا ، جس کے سبب وئی کو بھی اس حوالے سے دلچسپی بڑھ گئی۔
پچھلے ایک سال کے دوران ، ڈی جیٹلازئشن اور انفارمیشنائزیشن نے COVID-19 کو کنٹرول کرنے ، کام اور پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے ، اور روزگار میں اضافے کے عوامل کے حوالے سے چین کو بھرپور تعاون حاصل ہوا ہے۔
مثال کے طور پر ، گآنگڈونگ کے ززون میں تیار انناس کو آن لائن مارکیٹنگ کی بدولت متعدد ملکی اور غیر ملکی مقامات پر فروخت کیا گیا ہے۔
ای کامرس پلیٹ فارمز پر مقامی فارمنگ کی پیداوار اور ثقافتی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے مقامی مئیر براہ راست اس سلسلہ میں چین کے کاؤنٹی سربراہان بھرپور انداز میں سرگرم ہیں۔
ایک طرح سے اگر ایسا کہا جائے کہ ضلع ہواڈو میں پھولوں کی آن لائن تشہیر ڈیجیٹل ٹکنالوجی سے کسانوں کی مدد کرنے کی ایک بہت بڑی کوشش تھی۔ اور اس کوشش سے
ڈیجیٹل منافع ایک قابل قدر منافع اور وسائل کے اضافے کا سبب بنا ہے۔
جس کے سبب دیہی سطع پر عوامل کو بھر پور وسعت حاصل حاصل ہوئی ہے۔
گوانگ ڈونگ کے جیانگ گاؤں کے ہانگ گوانگ میں ، چاول کے کھیتوں ، سبزیوں کے کھیتوں اور باغات میں درجہ حرارت ، نمی اور مٹی کے معیار کی جانچ کے لیے سینسر لگائے گئے ہیں۔ ایک بار جب غیر معمولی اعداد و شمار کی نشاندہی کی جاتی ہے یا کیڑوں کو کیمرا کے ذریعہ سے نشاندہی کرلیا جاتا ہے تو ، آب پاشی اور کھاد ڈالنے کے سازوسامان کو ایک خود کار میکنزم سے چلا دیا جاتا ہے ، اور ڈرونز کو کیڑے مار ادویات کے اسپرے کے ساتھ مخصوص مقامات پر بھیج دیا جاتا ہے تاکہ اسی مخصوص جگہ پر موجود کیڑوں کو تلف کیا جا سکے۔
چاول ، سبزیاں اور پھلوں کو براہ راست ای کامرس پلیٹ فارم پر فروخت کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔
آرڈر دینے سے پہلے ، گاہک نہ صرف براہ راست سلسلہ کے شو میں مصنوعات کی معلومات کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں ، بلکہ مصنوعات کی نمو کے ویڈیو کلپس بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ہر مصنوعات کیو آر کوڈ کے ساتھ آتی ہے ، جہاں سے صارفین ان مصنوعات کی اقسام ، ذرائع اور معائنہ کی رپورٹوں کو چیک کرسکتے ہیں۔
ڈیجیٹل زراعت اور دیہی اطلاعات محض دیہی علاقوں میں سستیے صارفین کی مصنوعات نہیں بھیج رہے ہیں ، بلکہ با اثر مارکیٹنگ کے ذریعہ کھیتوں کی پیداوار فروخت کررہے ہیں۔ وہ زرعی پیداوار اور دیہی طرز زندگی کو ڈیجیٹل اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے ساتھ تبدیل کرنے کے بارے میں مزید متحرک ہیں۔
مزید برآں
اعلی معیاری کھیتوں کے علاوہ ، آبی ذخیرہ کرنے کی جدید سہولیات ، اور تربیت یافتہ پیشہ ور کسانوں کے علاوہ ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور باہم رابطہ کاری کے استعمال بھی ناگزیر پیداواری عوامل ہیں۔ صرف ڈیجیٹل منافع کو ترقیاتی منافع میں تبدیل کرنے سے ، زراعت کو ترقی دی جاسکتی ہے ، دیہی علاقوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ، اور کاشتکاروں کو مالا مال کیا جاسکتا ہے۔
جب تک چین دیہی ترقی اور لوگوں کی روزی روٹی کے ساتھ بدلتی ہوئی ٹکنالوجیوں کو جوڑتا رہیگا، ملک نئے دور میں دیہی احیاء کا ایک بہتر باب لکھ سکے گا۔