یوم پاکستان پریڈ 23 کے بجائے 25 مارچ کو ہوگی

یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ 23 کے بجائے 25 مارچ کو ہو گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 23 مارچ کی پاکستان ڈے پریڈ کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خراب موسم اور بارشوں کے باعث یوم پاکستان کی پریڈ 25 مارچ کو ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یوم پاکستان پریڈ طے شدہ پروگرام کے تحت 25 مارچ کو ہو گی۔